جنڈالہ :گلہ ملی خان نواجوان کی خودکشی ؟وجہ کیا ہے

راولاکوٹ ( کرائم رپورٹر)جنڈالہ پوٹھی گلہ ملی خان سے تعلق رکھنے والے نقاش ولدنور حسین نے گولیاں مار کر زندگی کا خاتمہ کرڈالا ،نعش سی ایم ایچ منتقل ،آج تدفین کی جائے گی ،واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ایس ایچ او محمد سلیم کی پرل ویو سے بات چیت تفصیلات کے مطابق داتوٹ کے نواحی علاقہ پوٹھی گلہ ملی خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نقاش ولد نورحسین نے پستول سے اپنے پیٹ میں فائر کرتے ہوئے خود کشی کرلی جس کے بعد ان کی نعش سی ایم ایچ لائی گئی جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کردی گئی تھانہ پولیس داتوٹ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد سلیم سے جب اس بابت معلومات لی گئیں تو انھوں نے اس واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں آیا نوجوان نے کیونکر خود کشی کی تاہم پولیس نے پستول قبضے میں لیتے ہوئے تحقیق کا دائرہ وسیع کردیا ،نوجوان کی عمر بائیس سال بتائی جاتی ہے تاہم علاقہ میں سوگ کا عالم پایا جاتا ہے حادثہ تقریباً دو بجے پیش آیا ۔

متعلقہ خبریں