لینڈ سلائیڈنگ،شاہراہ غازی ملت حسب معمول بند

راولاکوٹ (پرل نیوز) راولاکوٹ گوئیں نالہ روڈ آزاد پتن راولپنڈی روڈ آزاد پتن کے مقام پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہزاروں مسافر مشکلات کا شکار سینکڑوں گاڑیاں کئی گھنٹوں تک پھنسی رہیں سڑک کی بندش کے باعث قومی اخبارات بھی راولاکوٹ اور دیگر مقامات تک نہیں پہنچ سکے ادھرٹرانسپورٹروں اور سیاسی و سماجی حلقوں نے سڑک کی بندش کو محکمہ شاہرات کی نااہلی قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جب موسم صاف ہوتا ہے تو محکمہ کے آفیسران و اہلکاران چب سادھے ہوتے ہیں سڑکوں سے سلائیڈز ہٹانے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جاتے جس کی وجہ سے بارشوں اور برفباری میں سڑکیں بند ہو جاتی ہیں اور ہزاروں لوگ جن میں مریض ،طلبہ، خواتین سمیت دیگر مکاتب فکر سے توتعلق رکھنے والے کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں