ریڑھیاں بند،گھروں میں فاقے

راولاکوٹ(نیوز رپورٹر)ریڑھی بان دربدر ،انتظامیہ کے آفس جا پہنچے وہاں سے جواب ملا جا کر بلدیہ سے لو وہاں پرآپ کی ریڑھیاں ضبط ہیں درجنوں ریڑھی بان مایوس واپس لوٹے واپسی پر روزنامہ پرل ویو سے بات چیت میں ریڑھی بانوں کا کہنا تھا کہ کثیر تعداد میں ہماری ریڑھیاں ضبط ہیں اور کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا ہمارے ساتھ ظلم ہے اس وقت بھی ہمارے گھروں میں فاقوں نے ڈھیرے ڈال کررکھے ہیں کوئی پرسان حال نہیں رات کو بھوکے سوتے ہیں انتظامیہ اور بلدیہ ہمیں انصاف فراہم کرے ہمارے پاس ریڑھیاں ہی ہماری اور ہمارے گھروالوں کی کفالت کا ذریعہ تھیں اب مزید ایام ہمارا بھوکا رہنا مشکل ہوچکا ہے لوگوں نے قرض دینے بند کردیے ہیں انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے

متعلقہ خبریں