راولاکوٹ ۔سنگولہ مسجد بدستور بند؟انتظامیہ خاموش

راولاکوٹ(نیوز رپورٹر)کالے نہ گلہ مسجد ایک ماہ پانچ دن سے ہنوز بند ،نمازیوں نے پانچواں جمعہ سڑک میں ادا کیا نمازیوں کا انتظامیہ سے مسجد کھولنے کا مطالبہ ،پولیس بھی موقع پر موجود رہی تفصیلا ت کے مطابق کالے نہ گلہ مسجد کا تنازعہ حل نہ ہوسکا ایک ماہ پانچ دن کا عرصہ بیت گیا مسجد ہنوز بند ہے نمازیوں نے پانچواں جمعہ پھر سڑک میں ادا کیا نمازیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مسجدکو نہ کھولنا ظلم وزیادتی ہے اس لیے مسجد کو فی الفور نمازیوں کے لیے کھولا جائے کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کے لیے جمعہ کے روز تقریباً چھ اہلکار پولیس کے ڈیوٹی دیتے رہے ،ذرائع کے مطابق انتظامیہ اس ہفتہ میں مسجد کے حوالہ سے فیصلہ کردی گئی

متعلقہ خبریں