پاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس بھی معطل

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس بھی معطل کردی گئی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد شروع ہوگیا جس کے ٹرینوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس بھی معطل کردی گئی۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس معطلی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں پاک بھارت بس سروس معطل کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے ردعمل میں بھارت سے درآمدات اور برآمدات پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں رکھا، کابینہ نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کردی۔

متعلقہ خبریں