مکان میں آتشزدگی، بزرگ شخض جھلس کر جاں بحق

راولاکوٹ(پرل نیوز) نواحی گاؤں سنگولہ میں دو منزلہ مکان میں آتشزدگی، بزرگ شخص جھلس کر جاں بحق، لاکھوں مالیت کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی گاؤں سنگولہ جنوبی سے تعلق رکھنے والے قاری سلطان محمدکے حقیقی بھائی ریٹائرصوبیدار حسین محمدکے مکان میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کادومنزلہ مکان جل کرخاکسترہوگیاہے جبکہ مکان کے اندرتمام ترمال مال اسباب جل کر خاکسترہونے کے علاوہ گھرکامالک حسن محمدبھی بھڑکتے شعلوں کی لپیٹ میں آکرجاں بحق ہوگیاہے بلکہ کوئلہ بن گیاہے اگربروزبدھ فجرکے وقت آگ کے شعلے بلندہوئے قرب وجوارسے تعلق رکھنے والے عوام علاقہ نے آگ بجھانے کی ہرممکن کوشش کی باوجوداس کے آگ پرقابونہ پایاجاسکاگھرکے دیگرافرادجان بچاکرباہرنکلنے میں کامیاب ہوئے جبکہ حسن محمدآگ لگنے سے جل کرکوئلہ بن گیاہے آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں عوام علاقہ نے آتشزدگی کے باعث تباہ ہونے والے مکان میں انسانی جان بھی ضائع ہونے پرگہرے دکھ وافسوس کااظہارکیاہے۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018