نومولود بچہ برآمد ،پولیس کی تفتیش جاری

راولاکوٹ(پرل نیوز)نواحی گاؤں بنگوئیں کے مقام سے نومولود بچہ برآمد،پوٹھ سولی کی ایک بے اولادعورت نے گود لے لیا بچہ کس کا ہے کہاں سے آیا شناخت نہ ہوسکی پولیس مصروف تفتیش تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی گاؤں بنگوئیں کے مقام سے ا یک نومولود بچہ برآمد ہوا ۔جس کا کوئی وارث نہ ملنے کی بناء پر پوٹھ سولی کی ایک بیوہ عورت نے بچے کو گود لے لیا۔ واضع رہے نومولود کو کسی ماں نے ویرانے میں پھینک دیا تھا پولیس مصروف تفتیش ہے پولیس آفیسر داتوٹ زاہد عباسی نے پرل ویو کو بتایا کہ بچہ کو قانونی پراسیس کے بعد عورت کے حوالہ کیا گیا ہے پولیس اس متعلق مصروف تفتیش ہے اور اس بارہ میں جلد سراغ مل جائے گا ۔پولیس تھانہ داتوٹ کے مطابق بچہ کو پولیس نے ویران میں پایاجسے قانونی پراسیس کے بعد ایک بے اولاد عورت کے حوالہ کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018