غیر اخلاقی ویڈیو بیرونِ ملک فروخت کرنے کا معاملہ، مرکزی ملزم سابق اعزازی صدارت مشیر سعید خان راولپندی سے گرفتار

راولاکوٹ(پرل نیوز )پرل ویو کی خبر پر ایکشن خواتین کی ویڈیو بیرون ممالک بیچنے والا محمد سعید خان راولپنڈی سے گرفتار عوام کا اظہار اطمینان سخت سزا دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے قریبی گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد سعید کو خواتین کی ویڈیو بیرون ممالک فروخت کرنے کے الزام میں تھانہ مہتمم محمد اعجاز نے ایس ایس پی کی ہدایت پر ملزم کوراولپنڈی سے گرفتار کرلیا اور غیر اخلاقی حرکت پر 293 ،294 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا اور ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں واضع رہے ملزم بااثر شخص ہے اور امیر ترین آدمی ہے کئی لوگ اس کو بلیک میل کر کے بھی پیسے بٹور رہے تھے اور سابق صدر کا مشیر بھی رہا ہے تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے راولاکوٹ منتقل کردیا ہے

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018