ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو 10، مریم کو 7 سال قید کی سزا

اسلام آباد: (پرل نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے 8 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ان کو 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے، کیس کے دیگر ملزمان مریم نواز کو 7 جبکہ ان کے خاوند کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 7 روز کیلئے مؤخر کر دیں، ملزمان عدالت حاضر ہونا چاہتے ہیں، بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ درخواست کے ساتھ موجود ہے۔ نیب نے فیصلہ موخر کرنے سے متعلق درخواست کی مخالفت کی اور کہا عدالت نے ملزمان کی طلبی کے نوٹسز بھی جاری کیے تھے، ملزم جان بوجھ کر عدالت نہیں آئے، ٹرائل مکمل ہے، فیصلے کیلئے تاریخ بھی مقرر تھی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018