راولاکوٹ، نواحی گاؤں حسین کوٹ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ ،بیٹا، بیٹی تیز دھار آلے سے قتل، شک کی بنیاد پرماں گرفتار

راولاکوٹ (پرل نیوز) راولاکوٹ سے تقریباً بارہ کلومیٹر دور حسین کورٹ (ہاڑی) میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ، دو بچوں اور ان کے باپ کو قتل کر دیاگیا ، پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول طارق ولد زیارت کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ساڑھے گیارہ بجے کے قریب حسین کورٹ ہاڑی میں تہرے قتل کی یہ لرزہ خیز واردات کی گئی ،محمد طارق ولد زیارت عمر تقریباً45سال ، بلال طارق عمر چھ سال اور ماہ نور طارق جس کی عمر تقریباًنوسال تھی کو تیز دھار آلے کلہاڑی وغیرہ سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا اور پھر گھر کو آگ لگا دی گئی ، مقتول طارق کی بیوی نسرین نے گھر کو آگ لگنے کے بعد باہر نکل کر شو ر مچا دیا ، شور کی آواز سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش کے دوران دیکھا کہ محمد طارق ، بلال طارق او رماہ نور طارق خون میں لت پت پڑے ہوئے ہیں ۔پولیس تھانہ راولاکوٹ اور پولیس چوکی بنجونسہ کو اس واقع کی اطلاع دی گئی ، سٹی انسپکٹر سردار محمد اعجاز خان کی قیادت میں پولیس پارٹی اور بنجونسہ پولیس چوکی کے انچار ج قاضی ارسلان کی قیادت میں پارٹی موقع پر پہنچی ، نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ پہنچایاگیا جہاں جمعرات کو نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاگیا ابتدائی طور پر پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول محمد طارق کی بیوی نسرین کو حراست میں لے لیا ہے ۔ سٹی انسپکٹر سردار اعجاز خان کی قیادت میں پولیس پارٹی اس لرزہ خیز واردات کے مختلف پہلو کا جائز ہ لے رہی ہے اس واقع کے بعد عوام علاقہ بالخصوص بچوں اور خواتین میں شدید خوف و ہراس پایاجارہا ہے اور اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ راولاکوٹ ،تھانہ پولیس کے محرر نے پرل ویو کو بتایا کہ ملزمہ نے اقبال جر م کرلیا وجہ یہ بتائی کہ اس وقت اس کا دماغی توازن درست نہ تھا تاہم دفعہ تین سو بیس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018