قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے،شہبازشریف فوٹو: فائل اسلام آباد: قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا، پنجاب حکومت کو غلط بیانی پر وضاحت پیش کرنی چاہیے، اس سانحے میں ملوث بعض افسران کو علیحدہ کردیا گیا جب کہ پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے پر مجھےاستعفیٰ دینا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بہت دل خراش واقعہ تھا، اس واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا لہذا اب وزیر اعظم سانحہ ساہیوال پر استعفیٰ دیں۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018