سانحہ ساہیوال، جوڈیشل کمیشن پر غور کرسکتے ہیں، عمران خان

سانحہ ساہیوال، جوڈیشل کمیشن پر غور کرسکتے ہیں، عمران خان اسلام آباد (پرل نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے حوالے سے کہا ہے کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنا سکتے ہیں ، اپوزیشن عدالتی کمیشن کیلئےسفارشات دے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ساہیوال واقعہ کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث بھی کی گئی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ساہیوال واقعہ کے حوالے سے بیوروکریسی پر دھیان رکھیں، بیوروکریسی ساہیوال واقعے پر اثر انداز نہ ہونے پائے اور واقعے پر میڈیا کو اعتماد میں لیا جائے۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018