کشمیریوں پر بھارتی ظلم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج

کشمیریوں پر بھارتی ظلم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لیے دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ اٹلی کے شہر میلان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے اسپین کےشہر بارسلونا میں بھی پاکستانی کمیونٹی یک زبان ہے۔ بلجیئم کے دارالحکومت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کی گئیں، مظاہرہ برسلز کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر کشمیر کونسل ای یو نے کیا۔ مظاہرے کی قیادت کشمیر کونسل یورپی یونین کے سینئر عہدیدار چوہدری خالد جوشی نے کی، مظاہرین نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018