راولاکوٹ،خاندانی رنجش یا کچھ اور ؟تراڑ ترنی کے مقام پر شادی شدہ خاتون قتل

راولاکوٹ(کرائم رپورٹر)خاندانی رنجش یا کچھ اور ؟تراڑ ترنی کے مقام پر حبیب ،عمر نامی نوجوانوں نے اپنی ممانی شبانہ نامی شادی شدہ خاتون کو گولیاں مار کرابدی نیند سلا دیا ،جبکہ اسکے بھائی اور خاوند محمد یاسر جو کہ ملزمان کا ماموں تھا کو بھی زخمی کر دیا ،نعش پوسٹ مارٹم کے لیے سی ایم ایچ منتقل ،ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی جاری ،جلد ملزمان گرفتار کرلیں گے ایس ایچ اواعجازکا عزم تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی گاوں تراڑ ترنی میں قتل کی لرزہ خیز واردات پولیس کے مطابق حبیب ،عمر نامی دونوجوانوں نے جوڑے پر فائرنگ کردی جس باعث شبانہ زوجہ محمد یاسر جاں بحق ہوگئیں ا ور اسکے خاوند کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ لایا گیا آخری اطلاع تک ملزمان جائے قتل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے تاہم ابتدائی طور پر یہ واضع نہ ہوسکا کہ قتل کی وارادات کیونکر پیش آئی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سی ایم ایچ ریفر کردیا گیا واقعہ پولیس کے مطابق سموار کے روز تقریباًساڑھے پانچ بجے پیش آیا ،اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پایا جاتا ہے ایس ایچ اوراعجاز خان نے بتایا کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیق اور تفتیش جاری ہے ملزمان کے خلاف ناکہ بندی شروع کردی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے نعش کو قانونی پراسیس کی تکمیل کے بعد ورثاء کے حوالہ کیا جائے گا تاہم قتل کی ابتدائی تفتیش کے بعد ہی پتا چلے گا واقعہ کیونکر پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018