’ہمارا رشتہ پاکستان سے ہے‘

’ہمارا رشتہ پاکستان سے ہے‘ ’ہمارا رشتہ پاکستان سے ہے‘ وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کوپوری دنیا میں اجاگررکھا ہے، ہمارا رشتہ وطن عزیز پاکستان کے ساتھ ہے۔ آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کا کہنا ہے کہ کشمیری عرصہ دراز سے اپنی شناخت کے لیے لڑرہے ہیں، ایل اوسی، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری ہے،مقبوضہ کشمیرمیں شہید کو پاکستانی پرچم میں سپرد خاک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی حریت قیادت کی استقامت کوسلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عرصہ درازسے اپنی شناخت کے لیے لڑرہے ہیں، آج تک کشمیریوں نے اپنی شناخت زند ہ رکھی ہے۔ فاروق حیدر نےکہا کہ کشمیرکی قربانیوں کی مثال کہیں نہیں ملتی، کشمیریوں اورپاکستانیوں کا رشتہ قائداعظم نے قائم کیا، مفکرپاکستان علامہ اقبال پاکستان وکشمیرکی یکجہتی کےعلمبردارتھے۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018