وزیراعظم کا پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس منسوخی کا حکم

9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول ذخیرہ کیا جس سے بحران پیدا ہوا، تحقیقاتی رپورٹ اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں حالیہ پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اورمنسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کو پیٹرول بحران پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول بحران کی ذمہ داری پٹرولیم ڈویژن پر عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی اور پٹرولیم ڈویژن افسران اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے، 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول ذخیرہ کیا جس سے بحران پیدا ہوا۔ وزیراعظم نے اوگرا کو رپورٹ میں ذمہ دار قرار دی جانے والی آئل کمپنیوں اور افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اورمنسوخ کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018