آزادکشمیر کورونا نے مزید سخت پنجے گاڑ دیے ، کورونا کیسز میں خوفناک اضافہ

آزادکشمیر کورونا نے مزید سخت پنجے گاڑ دیے ، کورونا کیسز میں خوفناک اضافہ مظفرآباد (پرل نیوز)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 54افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،1شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا، 6افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 534افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 42 کا تعلق مظفرآباد،4 کا پونچھ ،4 کا باغ،2 کا نیلم اور 2 کا میرپور سے ہے جبکہ باغ میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا۔ آزادکشمیر میں اب تک52317افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور3034فراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2506افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ461مریض زیر علاج ہیں اور 78مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،18کاپونچھ،09کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 6کاتعلق میرپور،07کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2506افرادمیں سے مظفرآباد سے779،جہلم ویلی55،نیلم 48،پونچھ سے377،باغ سے160،حویلی23، سدھنوتی69،میرپور476،بھمبرسے266جبکہ کوٹلی سے253مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے461 مریضوں میں سے429مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ32مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 15، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 3،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں 4،نیوسٹی ہسپتال میرپورمیں 8اور ڈی ایچ کیو بھمبر میں 1 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق48082افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018