راولاکوٹ،غیر جریدہ ملازمین کا اجلاس، حکومت کو چارٹر آف ڈیماانڈ پیش

راولاکوٹ (پرل نیوز) تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع پونچھ کے سرپرست اعلی سردار طفیل خان،ضلعی صدر سردار جاوید عزیز خان، سنیئر نائب صدر سید نصیر حسین شاہ ،جنرل سیکرٹری سردار طالب بشیر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شفقت محمو د خان سیکرٹری مالیات افراہیم خان ،انجم مشتاق، شہاب عارف،ارسلان خان، آصف خان ،وقار خان نے کہا ہے کہ غیر جریدہ ملازمین اس وقت شدید مسائل و مشکلات کا شکار ہیں ۔ان مسائل کے حل اور مشکلات کے ازالے کیلئے حکومت اور ارباب اختیارسنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے آزادکشمیر بھر کے غیر جریدہ ملازمین کی مشاورت سے حکومت وقت کو چودہ نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کردیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے غیر جرید ہ ملازمین کے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں کو حکومت کو پیش کیے گئے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام متاثرہ غیر جریدہ ملازمین کی بلاتخصیص اپ گریڈیشن کی جائے ۔ اساتذہ کو دیئے جانے والے ٹائم اسکیل کی طرز پر تمام ملازمین کوٹائم اسکیل دیاجائے ۔ ریونیوڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو عدلیہ کی طرز پر جوڈیشنل الاؤنس دیاجائے ۔ نیم سرکاری محکمہ جات کے ملازمین کو سرکاری ملازمین کی طرز پر تنخواہیں اور مراعات دی جائیں اور ایکٹ جو اس وقت نافذ العمل ہے میں ترامیم کی جائیں ۔، تمام عارضی (ورکچارج، کنٹریکٹ ، ڈیلی ویجز) ملازمین کومستقل کیاجائے ،تمام محکمہ جات میں نئی تخلیق ہونے والی خالی آسامیو ں پر پہلے سے کام کرنے والے اہلکاران جو کہ میرٹ پر پورا اتر تے ہوئے کو ترجیح دیاجائے ،ایمر جنسی محکمہ جات (سول ڈیفنس ، میونسپل کارپوریشن ) کے ملازمین کی تنخواہیں دگنی کی جائیں ان ملازمین کو لازمی سروس کاحصہ بنایاجائے ، ان ملازمین سے چوبیس گھنٹے کام لیاجاتا ہے لیکن انہیں لازمین سروس کا حصہ نہیں بنا یا جارہا ،تمام غیر جریدہ ملازمین کی تنخواہوں میں ایک توسلہ سونے کے برابر اضافہ کیاجائے ، غیر جریدہ ملازمین کو بلاتخصیص رسک الاؤنس دیاجائے ،محکمہ برقیات کے سنیکڑوں اہلکاران کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں ، تمام غیر جریدہ ملازمین کو سیکرٹریٹ طرز پر یوٹیلیٹی الاؤنس دیاجائے ،تمام غیر جریدہ ملازمین کو بلاتفریق ہیلتھ الاؤنس دیاجائے ، غیر جریدہ ملازمین جن سے ڈیوٹی آوورز سے زیادہ کام لیاتا ہے انہیں اوور ٹائم دیاجائے خصوصاً ڈرائیورز اور نائب قاصدان ،آزادکشمیر کے سرکاری ملازمین کوسروس کارڈ کی بنیاد پر پاکستان بھر میں علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے ، آزادکشمیر بھر کے غیر جرید ہ ملازمین کے چیک اپ کیلئے سی ایم ایچ کی سطح پر میڈیکل اسپیشلسٹ مامور کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ہڑتالوں اور احتجا ج کے حق میں نہیں ہیں لیکن اگر ہمارے چودہ نکاتی چارٹرڈآ ف ڈیمانڈ میں پیش کیے گئے مطالبات کے حل کیلئے عملی اقدامات نہ کیے گئے تو ہم مجبوراًاپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے جو بھی قدم اٹھائیں گے اور حالات کی سنگینی کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018