پاکستان کشمیریوں کا وکیل،شہریار آفریدی علی گیلانی بارے بیان واپس لیں،عبدالر شید ترابی

پاکستان کشمیریوں کا وکیل،شہریار آفریدی علی گیلانی بارے بیان واپس لیں،عبدالر شید ترابی باغ ( پرل نیوز ) چیئرمین کشمیر کمیٹی کی طرف سے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی پر بے بنیاد الزامات کی پرزور الفاظ میں مزاحمت کرتے سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر چیئرمین( پے اے سی) حکومت آزادکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کے کشمیری گزشتہ تہتر سالوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے کشمیر کے بغیر پاکستان کی سالمیت استحکام خطرے میں ہے انھوں نے کہا کہ چیئرمین کشمیر کمٹی شہر یار آفریدی فوری طور کشمیری حریت رہنما سمیت پوری کشمیری عوام سے معافی مانگیں حکومت پاکستان اس کا نوٹس لے دنیا بھر میں یہ کیا پیغام دیا کشمیری رہنما کے خلاف بیان دے کر ۔عبدالرشید ترابی نے کہا سید علی گیلانی نے اپنا سب کچھ کشمیر کی آزادی اور الحاق پاکستان کیلئے قربان کردیا اس کا یہ مطلب نہیںہمارے ذمہ دار لوگ ان پر الزام تراشی کریں انھوں نے کہا شہریار آفریدی اپنے بیان کو واپس لیں ورنہ کشمیری سراپائے احتجاج ہوں پاکستان عالمی سطح پر کشمیریوں کا وکیل ہے اس طرح کے مایوس کن بیانات سے خود بھارت آپنے منفی مقاصد حاصل کرسکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018