چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی ، ڈاکٹر خالد محمود

چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی ، ڈاکٹر خالد محمود ہٹیاں دوپٹہ(نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ تقسیم کشمیر کا ایجنڈا بنایا جارہا ہے عوام جماعت اسلامی کے امیدواران کو کامیاب کروا کے اسمبلی میں بھیجیں تا کہ اس سازش کو ناکام بنایا جاسکے ،عدلیہ کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے فوری طور پر میرٹ پر چیف جسٹس اور ججز تعیناتی عمل میں لائی جائے ،جماعت اسلامی کے کارکنان زمین کا نمک اور پہاڑی کا چراغ ہیں،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی جماعت اسلامی نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے برسرپیکار ہے ،جماعت اسلامی نے امانتدار،دیانتدار باکردار اور باصلاحیت امیدوار میدان میں اتار دئیے ہیں عوام ان پر اعتماد کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ نمبر4کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل محمد تنویر انور خان ،ڈپٹی سیکرٹری قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ ،امیر ضلع مولانا عبداللہ،امیدوار اسمبلی حاجی بشیر اعوان ،راجہ اسد،قاضی مامون الرحمان ،شریف قریشی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزاد کروایا ہے اور اس کو آزاد کرانے کا مقصد یہ تھا کہ یہاں اسلام کاعادلانہ اور منصفانہ نظام قائم ہو گا اور لوگ اپنی زندگیوں کو اسلام کے مطابق بسر کرسکیں گے تا حال یہ مشن تشنہ تکمیل ہے جماعت اسلامی شہداء کے مشن کو لے کر نکلی ہے کشمیرکی آزادی اور ریاست کی خوشحالی ہمارا مشن اور ایجنڈا ہے وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کشمیری کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے شہداء کے مقدس خون سے بے وفائی کرنے والے نشان عبرت بنے ہیں۔ جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فرد کے پاس تین تین بار جائیں اللہ کا پیغام پہنچائیں موثر لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کریں ہمارے مسائل کا حل قرآن وسنت کا نظام ہے اس کو غالب اور قائم کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018