پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن پر حملہ انتہائی قابل مذمت، چوہدری یاسین

پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن پر حملہ انتہائی قابل مذمت، چوہدری یاسین اسلام آباد(پرل نیوز)آزادجموں کشمیر قانون سازاسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری محمد یاسین نےکہاھے کہ پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکان اسمبلی پر حملہ انتہائی قابل مذمت اقدام ھے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پی ٹی آئی جو روایات قائم کر رھی ھے کل اسے خود بھی بھگتنا پڑے گا ان خیالات کااظہارانہوں نےگزشتہ روز سابق وزیر سردار عابد حسین عابد اور دیگر وفود سےگفتگو کرتےھوئے کیاانہوں نےکہاکہ اسطرح پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکان پر حملے اور جوتے پھینکنے کی مثال اس سےپہلے نہیں ملتی انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی جو کچھ آج بو رھی ھے کل اسے کاٹنا پڑے گا کیونکہ یہی مکافات عمل ھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وجود میں آنے کے بعد سیاست سے رواداری کا خاتمہ ھو رھا ھے اور عدم برداشت کا کلچر پروان چڑھ رھا ھے اور یہ عمل سیاست کے لئے زھر قاتل ھے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے اس کلچر کو جانتے بوجھتے پروان چڑھایا جا رھا ھے اور موسمی اور مصنوعی سیاستدان اسے سمجھنے سے قاصر ہیں اس کے نتائج آنے والے وقت میں انتہائی بھیانک ھوں گئے جس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں انہوں نےکہاکہ حکمرانوں کی آشیرباد کے بغیر ایسا ھونا ممکن نہیں انہوں نےکہاکہ حکمرانوں کو ھوش کے ناخن لینے چاہیے سینیٹ کے انتخابات سے حکمرانوں کو اندازہ ہو جانا چاہیے کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018