سپریم کورٹ اور ہائی کے قائمقام چیف جسٹس صاحبان کو مستقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ اور ہائی کے قائمقام چیف جسٹس صاحبان کو مستقل کرنے کا حکم مظفرآباد(پرل نیوز)آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ۔ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس راجہ صداقت حسین نے سپریم کورٹ اور ہائی کے قائمقام چیف جسٹس صاحبان کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا ۔قائمقام چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اظہرسلیم بابر کی ریٹائرمنٹ کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس راجہ صداقت حسین نے قائم چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قائم چیف جسٹس اظہر سلیم بابر میٹرک کی سند پر لکھی گئی تاریخ پیدائش کے مطابق23 مارچ کوریٹائرہوں گے۔محکمہ قانون وانصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن درست قرار۔ آزاد کشمیر کی اعلی عدلیہ کو ایڈھاک ازم پر نہیں چلایا جاسکتا ۔آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شیراز کیانی 24 مارچ کو قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے حکومت ایک ماہ کے اندرسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس صاحبان کو مستقل کریں ایک ماہ کے اندر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ججزکی تعیناتیاں مکمل کریں اظہر سلیم بابر قائمقام کے بجائے چیف جسٹس لکھا جائے

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018