چیف جسٹس کی سفارش پر 8 سول ججز کی سینئر سول ججزکے عہدے پر ترقیابی

راولاکوٹ (پرل نیوز) آزادکشمیر جمو ں وکشمیر عدالت العالیہ کے چیف جسٹس نے حسب سفارش جوڈیشل سلیکشن بورڈ آٹھ سول ججز کو بطور سنیئر سول جج گریڈ9 میں ترقیاب کیے جانے کی منظوری دے دی ہے ۔ترقیاب ہونے والے ججز کو قبل ازیں بطور ایکنٹگ آفیشٹنگ تعینات کیاگیا تھا اب ترقیابی کے احکامات کو کنفرم کردیاگیا ہے ۔ترقیاب ہونے والے ان ججز کو تاریخ تعیناتی بحیثیت قائم مقام سنیئر سول جج بی 19سے مالی مفاد حاصل ہوگا ۔جن سول ججز کو ترقیاب کر کے سنیئر سول جج گریڈ بی 19میں تعینات کیاگیا ہے ان میں محمد شبیر (سنیئر سول جج کوٹلی)، محمد شہزاد (سنیئر سول جج مظفر آباد)، خواجہ حبیب الرحمن (سنیئر سول جج راولاکوٹ )، اقرام ملک (سنیئر سول جج میرپور)، راجہ خالد اصغر (سنیئر سول جج اٹھمقام)، سردار اختر حسین (سنیئر سول جج کہوٹہ، جو کہ گزشتہ دنوں فات پا گئے ہیں)،ان کی جگہ اب آفتاب احمد خان کو ترقیاب کر کے سنیئر سول جج کہوٹہ (حویلی) تعینات کیاگیا ہے جبکہ سید ذوالفقار حسین شاہ سنیئر سول جج ہٹیاں بالا کو بھی گریڈ 19میں ترقیاب کیاگیا ہے رجسٹرار عدالت العالیہ سردار لیاقت حسین شاہین نے چیف جسٹس عدالت العالیہ کی منظوری سے باضابطہ سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018