پاکستانی سیاستدانوں کو ضابطہ اخلاق بتایا جائے خلاف ورزی پر نااہل ہوسکتے،الیکشن کمیشن مظفرآباد( پرل نیوز )سیکرٹری( ترجمان ) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق مشاہدہ میں آیا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے تشریف فرما ایک وزیر کے حالیہ میرپور اور کوٹلی کے دورہ کے دوران مختلف اجتماعات میں نہ صرف مختلف ایسے منصوبہ جات کا اعلان کیا گیا جو آزادانہ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔ بلکہ ایسے اعلانات بھی کئے گئے ہیں جوبراہ راست ووٹ خریدنے کی ترغیب کے زمرے میں بھی آتے ہیں اور یہ عمل آزاد جموںوکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی واضح خلاف ورزی ہے ۔ اس نسبت آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور ڈپٹی کمشنر ز کو مکتوبات تحریر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انتخابی مہم کے دوران پاکستان سے تشریف لانے والی سیاسی شخصیات اور حکومتی نمائندگان بھی آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے پابند ہیں جس کے تحت وہ کسی ایسی ترقیاتی سکیم یا منصوبہ کا اعلان بالواسطہ یابلاواسطہ نہیں کرسکتے جو آزادانہ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات پر اثر انداز ہوں ۔ نیزایسے مہمانوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی غیر شائستہ گفتگو نہ صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے بلکہ آزاد کشمیر کے پُر امن ماحول کی خرابی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ لہذا اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ آنے والے مہمان اپنی گفتگو تقریر کے دوران شائستگی کے پہلو کو مقدم رکھیں اور ایسی ناشائستہ زبان استعمال نہ کریں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے اور جس سے ماحول میں خرابی پیداہونے کا اندیشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ لہذا ایسی تمام شخصیات جو پاکستان سے کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی انتخابی مہم میں شریک ہیں ،کی نسبت اس امر کا خصوصی اہتمام فرمایا کہ ان کو کسی بھی پروگرام میں شرکت سے قبل آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا جائے اور اس امر سے بھی آگاہ فرمایا جائے کہ ان کا کوئی بھی ایسا عمل جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے متعلقہ امیدوار کی نااہلی پر بھی منتج ہوسکتا ہے۔دریں اثناء آزاد جموںوکشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی ( شہید بھٹو )آزاد جموںوکشمیر کو سیاسی جماعت ڑجسٹرڈکر دیا ہے۔ علاہ ازیں آمدہ انتخابات 2021کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی ( شہید بھٹو) آزاد جموںوکشمیر کو انتخابی نشان ”مکا ” بھی الاٹ کر دیا ہے ۔ قبل ازیںآزاد جموںوکشمیر الیکشن کمیشن نے آمدہ انتخابات 2021کے لئے آزاد کشمیر کے 33حلقوں اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12حلقوں کے لئے امید واران کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے ۔ آزاد جموںوکشمیر الیکشن کمیشن پریس ریلیز کے مطابق آزاد کشمیر کے 33حلقوں سے 579امید واران جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان سے 122امید وار انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورکے چار حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 95 درست کاغذات نامزدگی 88 اور حتمی امید واران کی تعداد 80ہے ۔ضلع بھمبر کے 3حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 63، درست کاغذات نامزدگی 61اور حتمی امید واران کی تعداد 53ہے ۔ ضلع کوٹلی کے 6حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 152 درست کا غذات نامزدگی147 اور حتمی امید واران کی تعداد104ہے ۔ ضلع باغ کے 4حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 112درست کاغذات نامزدگی 110اور حتمی امید واران کی تعداد 76ہے ۔ ضلع پونچھ و سدھنوتی کے 6حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 151، درست کاغذات نامزدگی 148اور حتمی امید واران کی تعداد 114ہے ۔ ضلع نیلم ویلی کے 2حلقوں سے کل تعداد کا غذات نامزدگی 70 درست کا غذات نامزدگی 67اور حتمی امید واران کی تعداد39ہے ۔ ضلع مظفرآباد کے 7حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 158درست کا غذات نامزدگی 153 اور حتمی امید واران کی تعداد 113ہے ۔ مہاجرین مقیم پاکستان پاکستان جموں کے 6حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 94درست کاغذات نامزدگی 86اور حتمی امید واران کی تعداد 72ہے ۔ کشمیر ویلی کے 6حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 78درست کا غذات نامزدگی 74اور حتمی امید واران کی تعداد 50ہے ۔

تازہ ترین
- (آزادی کشمیر کی بلند آواز) یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنادی (کشمیریوں کا جذبہ دبایا نہیں جاسکے گا، پاک فوج) (آزادی کشمیر کی بلند آواز) یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنادی (کشمیریوں کا جذبہ دبایا نہیں جاسکے گا، پاک فوج) سرینگر (نیوز ایجنسی ، پرل نیوز) بھارت کی خصوصی عدالت نےآزادی کشمیر کی بلند آواز حریت رہنمایاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی. بھارتی عدالت نے جموں اور کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ پر10لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ، فیصلے کیخلاف سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہرے ، وادی میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال، سرینگر میں پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹس گن استعمال کی یاسین ملک نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بھیک نہیں مانگوں گا ، جو سزا دینی ہے دے دیجیے، میں دہشتگرد تھا تو 7بھارتی وزراء اعظم مجھے سے کیوں ملے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی خصوصی عدالت نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے جج نے کہا کہ تمام سزائیں بیک وقت شروع ہوں گی اور عمر قید کی سزا کا مطلب یہ ہے کہ جب تک زندگی ہے تب تک سزا برقرار رہے گی. حمد یاسین ملک نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید ہیں، کشمیری حریت رہنما یاسین ملک نے عدالت میں جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بھیک نہیں مانگوں گا، آپ کو جو سزا دینی ہے دے دیجیے، میرے کچھ سوالات کا جواب دیجیے، میں دہشت گرد تھاتوبھارت کے7 وزرائے اعظم مجھ سےملنےکشمیر کیوں آتے رہے؟‘ یاسین ملک نے مزید کہا کہ ’میں دہشتگرد تھا تو کیس کے دوران میرےخلاف چارج شیٹ کیوں نہ فائل کی گئی؟ میں دہشتگرد تھا تو وزیراعظم واجپائی کے دور میں مجھے پاسپورٹ کیوں جاری ہوا؟ میں دہشت گرد تھا تو مجھے انڈیا، دیگرملکوں میں اہم جگہوں پر لیکچر دینےکاموقع کیوں دیاگیا؟، عدالت نے یاسین ملک کے سوالات کو نظر اندازکیا اور کہا کہ ان باتوں کاوقت گزرگیا، عدالت نے کہا کہ یہ بتائیں آپ تجویز کی گئی سزا پر کیا کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر یاسین ملک نے کہا کہ ’میں عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا،جوعدالت کوٹھیک لگتاہےوہ کرے. انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے گاندھی کے اصولوں پر عمل پیرا رہاہوں، بھارتی انٹیلی جنس کسی دہشتگرد سرگرمی میں میراملوث ہونا ثابت کردےتوسیاست چھوڑ دوں گا، کسی پُرتشدد سرگرمی میں میراملوث ہوناثابت ہوجائےتوموت کی سزاقبول کرلوں گا، میں سزاسے متعلق کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، اپنا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔ ن لیگ آزاد کشمیر کی حکومت کو زبردست جھٹکا ، الیکشن کمیشن نے 9ارب 42کروڑ مالیت کی 725کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کو روکنے کے احکامات جار ی کردئیے فی حلقہ 25کلو میٹر شاہرات کی تعمیر ات کی گزشتہ ماہ حتمی منظوری ہوئی تھی جس کا ٹینڈر پراسز الیکشن شیڈول کے بعد رکھا گیا ، گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے 9ارب 42کروڑ مالیت کی حامل جملوں سڑکوں اک ٹینڈر پراسز روک دیا جس کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے ووٹ بینک پر منفی اثر پڑے گا۔