راولاکوٹ میں موسم گرما میں سرما لوٹ آیا، شدید برفباری،رونق دوبالا

راولاکوٹ (جنرل رپورٹر)راولاکوٹ میں موسم گرما میں سرما لوٹ آیا ،ہفتہ کے روز راولاکوٹ شہر اور پہاڑوں پر برف باری،سیاح سیلفیاں بناتے رہے کئی جگہوں پر روڈ کی بندش کی بھی متضاداطلاعات ،پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے طلبہ گھروں کو واپس لوٹ گے تفصیلا ت کے مطابق راولاکوٹ میں موسم گرما موسم سرمامیں تبدیل ہوگیا راولاکوٹ میں چوتھے روز بھی بارش برف باری کاسلسلہ جاری رہا جس باعث عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گے اس کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد سکولوں کی بندش کے باعث صبح سویرے واپس گھروں کو لوٹ گے عوام کی بڑی تعداد اور بالخصوص سیاحوں نے خوب ہلا گلا اورسیلفیاں بنائیں معلوم رہے راولاکوٹ میں سیاحوں کی بڑی تعداد کا سلسلہ مارچ کے اوائل میں شروع ہوتا ہے اور دسمبر کے اواخر تک رہتا ہے تاہم متضاد اطلاعات کے مطابق بعض جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک تعطل کا شکار رہی اس کے علاوہ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018