ایل او سی، پونچھ ، عباسپور سیکٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، بچی زخمی

راولاکوٹ (آئی این پی) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی سیز فائر لائن پر بدستور فائرنگ جاری ‘15سالہ معصوم بچی کنزہ ‘بزرگ شہری شریف اور ایک جوان زخمی ‘4مکانات تباہ زخمی ‘علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ‘ پاک فوج کا منہ توڑ جواب ‘ دشمن کو سانپ سونگھ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے جموں کشمیر کو تقسیم کرنے والی سیز فائر لائن پر بدستور فائرنگ جاری 15سالہ معصوم بچی کنزہ بزرگ شہری شریف اور ایک جوان زخمی چار مکانات تباہ زخمی راولاکوٹ منتقل اتوار کے دن پونچھ سیکٹر کے علاقے عباس پور (تروٹی ، پولس ) کے علاقوں میں بھارتی فوجوں نے سول آبادی پر بھاری بھر ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیااس فائرنگ سے چار مکان گولہ لگنے سے تباہ ہوگے جبکہ ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے پاکستانی فوجوں نے بھارتی فوجوں کا منہ توڑ جواب دیا جسکے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018