روزنامہ پرل ویوکے ایڈیٹرانچیف شفقت ضیاء کا سی ایم ایچ کادورہ

راولاکوٹ(سپیشل رپورٹر)ایڈیٹر انچیف روزنامہ پرل ویو سردار شفقت ضیاء نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور مسائل سنے اس موقع پر مریضوں کو یقین دلایا کہ کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے عوام کی مشکلات اور مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کے لیے کوشش کی جائے گی اس موقع پر مریضوں کا کہناتھا کہ سی ایم ایچ کاعملہ قابل ستائش ہیں یہاں سے ساری ادویات ،سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں زخمی شخص محمد رشید خان کا کہناتھا کہ تیرہ مارچ کو بھارتی جارحیت سے زخمی حالت میں پورا دن گھر میں محصور رہا بعدازاں پاک فوج کے جوانوں نے اپنی زندگیاں داوپر لگا کر سی ایم ایچ پہنچایا عباسپور میں ہسپتال کی سہولت نہ ہونے کے باعث لائن آف کنٹرول کے متاثرین کو شدید مشکلات کاسامنا رہتا ہے عباسپور ہستپال میں ادویات نام کی چیز نہیں چھ بیڈ کا ہستپال ہے اور وہاں پرسرنج تک میسر نہیں لوگوں کو راولاکوٹ ریفر کردیا جاتا ہے مورچے نہ ہونے کے باعث لائن آف کنٹرول پر لوگوں کی زندگیاں خطر ے میں ہیں مورچے کسی بھی دفاعی صورت میں جان بچانے کے کام آتے ہیں سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث عوام کو کرب سے گزرنا پڑتا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت لائن آف کنٹرول کے رہائشیوں کو مفت گھر فراہم کرے تاکہ وہاں کے لوگوں کو راحت اور سکون کی زندگی میسر ہوانھوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر ڈسپنسریوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے اور ایمرجنسی ادویات بھی فراہم کی جائیں

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018