فری میڈیکل کیمپ میں دوسوسے زائد مریضوں کا مفت علاج

علی سوجل (ثقیب شریف سے )علی سوجل کے مقام پر ضیاء صدیق ہسپتال کا فری میڈیکل کیمپ سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹر ز رفیع ،لیڈی ڈاکٹر لبنی ،ایڈمنسٹریٹر محمد نثار ،غزالہ شاہین ،یاسر ،آکاش اور دیگر نے شرکت کی علی سوجل میں مریضوں کا علاج معالجہ کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور دوسوسے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اس کے علاوہ مریضوں میں فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں ا س موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عوام کی دوردراز علاقوں میں خدمت جاری رکھیں گے اس سے اللہ پاک کی رضا حاصل ہوتی ہے ڈاکٹر ز کو مسیحائی کا درجہ حاصل ہے ڈاکٹر انسانیت کی جان بچانے میں ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ڈاکٹرز کی ٹیم کی آمد ،علاج معالجہ ،مفت ادویات کی فراہمی پر وہاں پر موجود بچوں ،بوڑھوں ،عورتوں ،بچوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر زکو دعا دی اور توقع کی کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کرتے رہیں گے اس موقع پر صحافیوں نے بھی شرکت کی .

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018