پرل ویو کی ٹیم کاعلی سوجل بازار کا دورہ

علی سوجل(نمائندہ خصوصی) علی سوجل بازار میں ر وزنامہ پرل ویو ٹیم کا دورہ ،تاجران نے مسائل کے انبار لگا دیے انجمن تاجران کے صدر امتیاز حسین ،نائب صدر مولوی آفاق ،عبدالقدوس ،محمد آفتاب ،اشرف ،محمد نذیر اور دیگر نے کہا کہ پانچ سال تک بلدیہ ٹاون کمیٹی یہاں پر رہی موجودہ حکومت نے آکر بلدیہ ٹاون کو ختم کردیا اور اس کمیٹی میں دس افراد کام کرتے تھے ،ہم نے کئی بار احتجاج کیا بلدیہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کی گئیں لیکن اس پر کوئی نوٹس نہ لیا گیا محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے آفیسران سے بات کی گئی لیکن نالیاں صاف کرنیکے لیے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ذمہ داران نے کچھ نہ کیا نالیاں بند ہیں گندگی کے انبار لگے ہیں خارش زدہ کتوں کی بھرمار ہے ہر طرف گندگی ہی گندگی ہے بلدیہ اہلکاران نہ ہونے کے باعث ہم شدید مشکلات کا شکار ہیں عوام بارہا مطالبہ کرچکے لیکن اس کے باوجود نوٹس نہیں لیا جارہا تاجران نے دوران سروے بتایا کہ میڈیا بھی علی سوجل کے مسائل کو حکام تک پہنچانے میں کردار ادا نہیں کررہا کردارا دا کیا جائے روزنامہ پرل ویو کی ٹیم کی علی سوجل دوردارز علاقہ آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لیے جو دور کا سفر کیا اس پر اللہ پا ک آپ کو اجر عطا فرمائیں تاجران نے مزید کہا کہ روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں ٹاون کمیٹی کو ختم کرنے کے بجائے تاجران کی سہولت کے لیے بلدیہ اہلکاران کو بھیجا جائے

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018