تیز رفتاری کے باعث وین کئی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری

کہوٹہ،تراڑکھل(پرل نیوز)تراڑ کھل سے راولپنڈی جانے والی مسافر وین حادثے کا شکار، 10 مسافر جاں بحق، سات زخمی،حادثہ آزاد پتن کے قریب سون پنجاڑ کے مقام پر پیش آیا، زخمیوں کو کہوٹہ ہسپتال پہنچایا گیا،تفصیلات کے مطابق مسافر وین جس کا نمبر RLC-866 آزاد پتن کے قریب گہری کھائی میں جا گری،ڈرائیور کا تعلق جنڈالی سے تھا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیو ں کو فوری طبی امداد کے لیے راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق قریبی ہونے کے باعث ڈیڈ باڈیز کوورثا کے حوالے کردیا گیا،زیادہ جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق تراڑکھل سے تھا،زخمی ہونے والوں تسلیم مشتاق زوجہ سعید احمد، عاذق سعید،عالیہ سعید،سعید احمد،احمد حسین ،محمد ممتاز،محمد صدیق ہیں،جبکہ ایک لاش محمد افرز ولد وسعید خان ہجیرہ کی بتائی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018