تراڑکھل اور بلوچ پولیس کی کارروائی

تراڑ کھل (پرل نیوز) تراڑکھل اور بلوچ پولیس کی ایک بڑی کاروائی ،10کلو 200گرام چرس برآمد ،کارروائی میں دو خواتین سمیت متعدد افراد گرفتار،تفصیلات کے مطابق تراڑکھل اور بلوچ پولیس کو اطلاع ملی کہ پشاور سے ایک ٹو ڈی آرہی ہے جس میں منشیات ہے جس پر SHOسر دار فاروق ،SHOوحید تفتیشی مقصود عمر حیات اور شوکت نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو تراڑ کھل شہر کے اندر داخل ہوتے ہی دہر لیا،گاڑی کی تلاشی پر گاڑی کے فرش کے نیچے رکھی ہوئی چرس برآمد کی اور دو خواتین جن کا تعلق نو شہر ہ سے تھا ان کے ساتھ دو مردوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ،کارروائی میں نورالامین نامی شخص اور خواتین کو گرفتار کیا گیا عوامی حلقوں نے پولیس کی بر وقت کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ،

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018