سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج

سنگولہ (پرل نیوز )سنگولہ کے مقام ہاٖڑولی پر ضیاء صدیق ہسپتال کا فری میڈیکل کیمپ سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹر ز رفیع ،لیڈی ڈاکٹر لبنی ،ایڈمنسٹریٹر محمد نثارطاہر، ریحانہ اکرم،یاسر ،آکاش،جاوید اور دیگر نے شرکت کی سنگولہ میں مریضوں کا علاج معالجہ کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور دوسوسے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اس کے علاوہ مریضوں میں فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں ا س موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عوام کی دوردراز علاقوں میں خدمت جاری رکھیں گے اس سے اللہ پاک کی رضا حاصل ہوتی ہے، ڈاکٹر انسانیت کی جان بچانے میں ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ڈاکٹرز کی ٹیم کی آمد ،علاج معالجہ ،مفت ادویات کی فراہمی پر وہاں پر موجود عوام علاقہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر زسے توقع کی کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کرتے رہیں گے اس موقع پر صحافیوں نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر ضیاء صدیق میموریل ایڈ منسٹریٹر نثا ر طاہر نے خصوصی نعمان کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے وہاں پر اس کیمپ کے انعقاد میں انکی حوصلہ افزا کی اور ہر ممکن مدد کی ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018