بیکرز ،ہوٹلز ،سبزی شاپس ،چکن شاپس مالکان نے انت مچا رکھی ہے

راولاکوٹ(پرل نیوز)راولاکوٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام ،تاجران نے مہنگائی کا طوفان بپا کردیا ،عوام لٹ گے ،ہر ایک کے اپنے اپنے نرخ ،پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارگزار ی صفر تاجران نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کردیے صارفین کی چیخیں نکل گئیں مرغی اوپن مارکیٹ سے30 روپے مہنگی کر دی گئی ہر روز مرغی کے من مانے ریٹ لگائے جارہے ہیں اس کے علاوہ سبزیات میں بھی بے تحاشا اضافہ کردیا گیا کوئی پرسان حال نہیں راولاکوٹ میں مٹن ہڈی والا تین سو بغیر ہڈی کے چار سوروپے فروخت کیا جارہا ہے اس کے علاوہ ہوٹلز مالکان نے بھی کھانا جات بھی مزید مہنگا کردیا ہے کم وزن روٹی چھ سے دس روپے میں فروخت کی جارہی ہے روٹی کا وزن بھی درست نہیں کیا جارہا عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اس بابت نوٹس لیں اور تاجران کو نرخ نامے جاری کریں تاکہ صارفین لٹنے سے بچ سکیں.

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018