راولاکوٹ تا شجاع آباد روڈ میں ناقص میڑیل کا ا ستعمال

راولاکوٹ(پرل نیوز)راولاکوٹ تا شجاع آباد روڈ پر جاری کام سست روی کا شکار ،ناقص میٹریل اور روڈ کی چوڑائی بھی کم کردی عوام علاقہ نے احتجاج کی دھمکی دیدی تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ شہر تا شجاع آباد روڈ پر جاری کام کی رفتار انتہائی سست ہے جس باعث عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس کے علاوہ روڈ میں ناقص میٹریل کا سرعام استعمال ہورہا ہے سڑک کی چوڑا ئی بھی کم کردی گئی ہے عوام علاقہ نے کام کی سست روی اور ناقص میڑیل اور روڈ کی چوڑائی کم کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دیدی ہے عوام علاقہ نے کہا کہ کمشنر جاری منصوبہ کو بچانے کے لیے کردارا دا کریں اور مطلوبہ معیار کے مطابق اگر روڈ نہ بنائی گئی تو شدیداحتجاج کریں گے کمشنر پونچھ فوراً نوٹس لیں اور کمپنی کو تحت ضابطہ کام کرنے کا پابند بنائیں

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018