جعلی کشمیر لکی کمیٹی اور چنار لکی کمیٹی کے دفاترمیں چھاپا

عباس پور (نمائندہ خصوصی ) عباس پور جعلی لکی کمیٹیوں کے خلاف عباس پور انتظامیہ حرکت میں آگئی اور بغیر رجسٹریشن دو جعلی لکی کمیٹیوں کے دفاترسیل ریکارڈ ضبط اور ایک شخص کو دھر لیا تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن عباس پور میں اخبارات کی خبر پر انتظامیہ عباس پور حرکت میں آگئی ۔اتوار کے روز صبح دس بجے تحصیلدار عباس پور محمد فاروق شیخ نے ہمراہ پولیس ایڈیشنل ایس،ایچ،او محمد اصغر ،ڈی ،ایف ،سی کامران صادق سمیت دیگر نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی کشمیر لکی کمیٹی اور چنار لکی کمیٹی کے دفاترمیں چھاپا مار کر ریکارڈ ضبط کر لیا جبکہ کشمیر لکی کمیٹی کے دفتر میں موجود ایک محمد حلیم نامی شخص کو جعلی لکی کمیٹی چلانے اور اُن کے نام کی وال چاکنگ کرنے اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے پر گررفتار کر لیا ۔اور دونوں دفاتر کو سیل کر دیا ۔اِس موقع پر جب چنار لکی کمیٹی کے دفتر پر پولیس نے چھاپا مار تو دفتر بند کر کے ملزمان بھاگ چکے تھے تاہم تحصیدار عباسپور محمد فاروق شیخ نے کاروائی کرتے ہوئے دو نوں دفاتر کو سیل کر دیا اِس موقع اخباری نمائندوں نے جب تحصیلدار عباس پور سے سوالات کیے کہ کیا یہ کام انتظامیہ کی اجازت سے ہو رہا تھا اُن کاکہنا تھاکہ ہم سے ایسی اجازات کسی نے نہیں لی ہے یہ لوگ یہاں بیٹھ کر عوام کو دھوکہ دیئے رہے تھے جو کہ بلکل غیر قانونی تھا اور اخبارات میں خبروں کا ایکشن لیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے جن لوگوں سے لکی کمیٹی کے نام پرپیسے لیے ہیں و ہ تمام پیسے واپس دلوائیں جائیں گئے ۔اِس موقع پر عوام علاقہ عباس پور نے تحصیلدار عباس پور محمد فاروق شیخ کی کاروائی کو سراہا اور اُن کا کہنا تھا کہ ایسی تمام جعلی لکی کمیٹیوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے جو سادہ لہو عوام کو لوٹ رہے ہیں۔اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018