پابندی کے باوجود کتوں کا دنگل

راولاکوٹ(پرل نیوز)راولاکوٹ کے نواحی گاؤں میدان میں پابندی کے باوجود کتوں کا دنگل ،جواریوں کا راج ،بے زبان جانوروں کی لڑائی پر پاپندی عائد نہ کی جاسکی ،عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے نواح میدان میں کتوں کی لڑائی کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی افراد نے اپنے نسلی کتوں کو میدان میں چھوڑ ڈالا ا سکے بعد کتوں کی ہارجیت پر سٹے اور جوا لگایا گیا کتوں کے دنگل پرپاپندی نہ ہونے کے باعث بے زبان جانور وکی لڑائی کا اہتمام سوالیہ نشان ہے پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی پرعوام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتوں،مرغوں کی لڑائیوں پر فی الفور انتظامیہ دفعہ ایک سوچوالیس کا نفاذ عمل میں لائے یاد رہے اس سے قبل بالواہ حسین کوٹ کے مقام پر بھی دنگل سجایا گیا تھا جس پر پولیس نے چھاپا مارا تھا اور جواری بھاگنے میں کامیاب ہوگے تھے ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018