تھوراڑ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکا سکولوں کا اچانک دورہ

تھوراڑ ( نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنسواں پونچھ ریحانہ شاہ خان کا گرلز مڈل سکول رانٹ ، گرلزپرائمری سکول میدان لنگجراں ، گرلز پرائمری سکول صادق آباد، پرائمری سکول نمب نڑ ،گرلز پرائمری سکول لو ئر نڑ ، پونچھ سون ڈنہ اچانک دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی اوپونچھ نسواں جب گرلز مڈل سکو ل رانٹ پہنچیں تو صدر معلمہ رخصت پر تھی اور باقی سٹاف حاضر تھا گرلز پرائمری سکول لنجگراں میں معلمات حاضر پائی گئیں جبکہ گرلز پرائمری سکو ل سہر صادق کی دونوں معلمات شازیہ منظور اور نورین کرن غیر حاضر پائی گئیں ڈی اوپونچھ نے موقع پر ان دونوں معلمات کو معطل کر دیا۔ پرائمری سکول نمب نڑ میں تعینات معلمہ شگفتہ خضر غیر حاضرپائی گئی معلومات کرنے پر پتہ چلا موصوفہ اپنی مرضی مڈل سکول رانٹ میں کام کر رہی ہیں جب ڈی او نے رانٹ سکول کو دورہ کیا تو موصوفہ وہاں سے بھی غیر حاضر پائی گئیں جس پر ڈی او پونچھ نے شگفتہ خضر کو بھی فوری طور معطل کر دیا گرلز پرائمری سکول لوئر نڑ کا معائنہ کرنے پر خالدہ پروین غیر حاضر پائی گئی خالدہ پروین کو بھی معطل کر دیاگیا پو ٹھ ڈنہ سون کی معلمہ طاہر ہ خادم غیر حاضر تھی خالدہ پروین کو بھی معطل کر دیا گیا ڈی ای اونسواں پونچھ نے اے ای اوحلقہ 4تھوراڑ سے ان تمام معلمات کی جواب طلبی رپورٹ طلب کی اور سختی سے تمام معلمات کو ہدایات کی کے پونچھ ڈویژن میں ٹھیکہ سسٹم اور آن ڈیوٹی سسٹم کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گااگر کہیں بھی کوئی ایسا کیس دیکھنے میں آیا تو متعلقہ معلمہ کو فور ی معطل کر دیا جائے گا ۔ عوام علاقہ تھوراڑ نے ڈی ای اونسواں پونچھ کے اس دلیرانہ اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان ا قدامات کی وجہ سے معلما ت میں خود احتسابی پیدا ہوگی اور وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گی جس سے سرکاری ادارہ جات پر عام کا اعتماد بحال ہوگا اور زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے بچے سکول میں داخل کروائیں گے

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018