شہر کی کچھ گلیوں کو پختہ کرکے باقی پختگی کا کام بند کر دیا گیا ہے

را ولاکوٹ(پرل نیوز)راولاکوٹ شہر کی گلیوں کی پختگی میں تعطل ،راولاکوٹ انجمن تاجران کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر پونچھ اور اے ڈی سی پونچھ سے ملاقات کرکے انہیں تاجرون کے تحفظات سے آگاہ کیا ملاقات کرنے والوں میں راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر سردار عبدالنعیم خان ،جنرل سیکرٹری سردار مصطفے سعید خان ،چیف آرگنائزر سردار وسیم خورشید ،شاہد خورشید، خالد محمود خان ،مہتاب خان شامل تھے ،وفدنے ڈپٹی کمشنرکو بتایا کہ شہر کی کچھ گلیوں کو پختہ کرکے باقی کی پختگی کا کام بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تاجران میں تحفظات پائے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے تاجران کو یقین دلایا کہ جن گلیوں کی پختگی کاکام شروع نہیں ہوا ان پر کام جلد شروع کیا جائے گا وفد نے جامعہ مسجد کو جانے والی گلی کی ترجیعی بنیادوں پر پختگی کے لیے کہا تاکہ نمازیوں کو اس وقت جن مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا ازالہ ہو۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018