شہ زور حادثہ کا شکار

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) راولپنڈی سے راولاکوٹ آنے والی گاڑی شہ زور حادثہ کا شکار، نوجوان ڈرائیور انصر جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق گاری شہ زور نمبر 1038گزشتہ روز راولپنڈی سے کارپٹ لوڈ کر کے راولاکوٹ آرہی تھی کہ آزاد پتن اور گوئیں نالہ کے درمیان بسم اللہ ہوٹل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی اور گہر ی کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں ڈرائیور انصر جاں بحق ہو گیا ۔ڈرائیور کی عمر بائیس سال اور تعلق قریبی گاؤ ں ڈار گلہ رہاڑہ سیبتایاجاتا ہے۔حادثہ کے بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا جاں بحق ہونے والے ڈرائیور انصر کو منگل کی شام آبائی گاؤں ڈا ر رہاڑہ میں سپر د خا ک کر دیاگیا ان کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نوجوان ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018