راولاکوٹ کے گردونواح میں ناقص رنگ ملی پتی کی فروخت جاری

راولاکوٹ(کرائم رپورٹر) راولاکوٹ کے گردونواح میں ناقص رنگ ملی پتی فروخت کی جانے لگی کوئی پوچھنے والا نہیں لوگوں کو مہنگی ترین پتی فروخت کرنے کاسلسلہ عروج پر پہنچ گیا نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے نواح بن بیک اوردیگر جگہوں پر رچنا نامی پتی کی سرعام فروخت کی جارہی عجیب نام کی پتی روزنامہ پرل ویو کو تحقیق کے باوجود راولاکو ٹ شہر میں نہیں ملی لیکن باوثوق ذرائع کے مطابق بن بہک اور ودیگر علاقوں میں آٹھ سوروپے کے حساب سے یہ پتی فروخت کی جارہی ہے عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پھیری کے ذریعے ناقص پتی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ذرائع کے مطابق بن بہک کے افراد پھیری والوں کے خلاف ایس ایس ڈی آفس راولاکوٹ پہنچ گئے یہاں انھوں نے اس پتی کے حوالہ سے آفیسران سے شکایت کی

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018