عباسپور، فوجی و سول عدالت کی عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی

عباسپور ( نمائندہ خصوصی ) سب ڈویژن عباسپورمیں آٹھ اکتوبر2005 کے بدترین زلزلہ میں فوجی اورسول عدالت بارایسوسی ایشن کی عمارت مکمل طورپر تباہ کھنڈرات کامنظرپیش کررہی تھی تاہم ایک سال پہلے اس عدالت کی تعمیر کاکام شروع ہوا اورچھت ڈال کر بقایا کام ابھی تک ادھورہ محکمہ تعمیرات عامہ خاموش وکلا جج قاضی صاحبان کھلے آسمان تلے کیسوں کی سماعت کرنے پرمجبور ناپلستر نہ باتھ روم نہ فرنیچر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر حکومتی نمائندگا ن کوآگاہ کرنے کے باوجود اس عمارت کی تعمیر کیلئے تحریری طورپر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کومبطالبات دینے کے باوجود آج تک اس عمارت کی تعمیر کی طرف توجہ نہیں دی گئی اہلیان عباسپور صدرریاست سردارمعسود خان ،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،وزیر قانون ،وزیر تعمیرات سمیت دیگر احکام بالا سے مطالبہ کیا کہ عباسپور کی فوجی سول عدالت کی جلد ازجلد تعمیر مکمل کی جائے عدالت میں فرنیچرفراہم کیاجائے بصورت اس ظلم وناانصافی کیخلاف سخت ترین احتجاج کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018