مسلمان قرآن کی دور ی کی وجہ سے نست و نابود ہو رہے ہیں

راولاکوٹ (پرل نیوز ) سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر سردار اعجاز افضل خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلمان قرآن کی دور ی کی وجہ سے نست و نابود ہو رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کے ساتھ رشتہ دوبار استوار کیا جائے جماعت اسلامی کی بنیاد بھی اسی مشن کے حصول کے لیے رکھی گئی تھی اور اس جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجال گلی میں منعقد ہ تریبتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک دین کا نفاذ نہیں ہو جاتا تب تک ہر کلمہ گوہ کے ذمہ ہے کہ وہ اس کے لیے جدوجہد کرئے اور اس مشن کے حصول کے لیے ہم زندگی کی آخری سانس تک کوشاں رہیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پہ اللہ کا نظام چاہتی ہے اور اس کے لیے سرگرم عمل ہے عوام جماعت اسلامی کا ہم پلہ بنیں اس تربیتی نشست سے سردار اعجاز افضل خان کے علاوہ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار عدنان رزاق،فیضان اعجاز ،محمد شفیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018