مضحر صحت دودھ کی سپلائی ڈیمپری کے ذریعے جاری رکھی گئی ہے

راولاکوٹ (سٹی رپورٹر) پنجاب سے کیمیکل ملا (مضحر صحت دودھ) کی سپلائی ڈیمپری کے ذریعے جاری رکھی گئی ہے، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی،کوئی پوچھنے والا نہیں،عوام علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تفصیلات کے مطابق ایک عرصہ سے راولاکوٹ شہرو گرد و نواح میں پنجاب کے شہروں سے کیمیکل ملا دودھ جو مضحر صحت ہے جس کی سپلائی متعلقہ دکانوں میں ایک ڈیمپری کے ذریعے کی جا رہی ہے۔اس سے پہلے بھی عوام علاقہ و شہریوں کی طرف سے انتظامیہ و متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس دودھ کا باقاعدہ ٹیسٹ کروایا جائے۔اس کے بعد اس کی سیل کو جاری رکھا جائے لیکن نہ ہی کسی ادارے نے اس کا ٹیسٹ کروایا ۔انتظامیہ نے اس طرح کا کاروبار کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ عوامی حلقوں نے کمشنر پونچھ ڈویژن و ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اس طرح کے کاروبار کو روکا جائے جو انسانی زندگیوں کے لئے خطرے کا باعث بنے۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018