گولہ باری کے باعث بچوں نے امتحان سکول کے بجائے گھر میں دیا

راولاکوٹ /عباسپور (پرل نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری‘ پیر کو بھارتی افواج نے راولاکوٹ کے عباسپور سیکٹر اور کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کی ۔ عباس پور کے دیہات ککوٹہ، نکر ،کوٹ ،چڑی کوٹ ،پنیال دھڑہ ،پولس ،دوسہ موڑ میں آج صبح سے مذکورہ دیہات پرشدیدگولہ باری اور مشین گنوں سے بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی جس کے نتیجے میں چارافراد شدیدزخمی ہوگئے۔پاک فوج کا منہ توڑ جواب دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔ زخمیوں میں شاہ محمدولد نودین سکنہ نکرکوٹ ،تبسم ولدمیرحسین سکنہ نکرکوٹ ،منیرہ بیگم ذوجہ شاہ محمد ،تسلیم دختر شاہ محمد ،صغری خاتون دختر محمدلطیف شامل ہیں ۔بھارتی گولہ باری کی وجہ سے بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا بجلی کی تاریں ٹوٹ کرنیچے گرپڑی اسی صورتحال حال میں عباسپورچڑی کوٹ میں طلباء کاامتحانی پرچہ ہورہاہے شدیدگولہ باری کیوجہ سے سٹاف نے ہائی سکول کے امتحانی ہال کی بجائے ایک پرائیویٹ گھر میں طلباء نے پرچہ حل کیاعلاقے میں شدید کشیدگی ہے پاک فوج نے بھارتی فوج کی گولہ باری کا شدیدنوٹس لیکرجوابی گولہ باری کرکے بھارتی فوج کومنہ توڑجواب دیا اور ان کے مورچوں کے پرخچے اڑادیئے بھارتی فوج کی جانب سے مارٹرکاایک گولہ ہائی سکول چفاڑ کے گراؤنڈ میں آگرالیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لائن آف کنٹرول عباسپورسیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے محمدعتیق ولدمحمد خلیل سکنہ پولس جن کوایک برسٹ پیٹ میں لگاتھا شدید زخمی حالت میں راولاکوٹ سی ایم ایچ میں ریفرکردیا گیاتھا راولاکوٹ پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑکرشہیدہوگیااسکی میت کوپولس ان کے آبائی گاؤں قبرستان میں سپردخاک کرنا تھا لیکن لائن آف کنٹرول پولس پر بھارتی فوج کی گولہ باری اورفائرنگ جاری ہے جسکی وجہ سے شہید عتیق کی میت کوعباسپوران کے رشتہ داروں کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018