راولاکوٹ بیوی نے خاوند کو مار ڈالا

راولاکوٹ(کرائم رپورٹر)راولاکوٹ کے نواحی گاؤں سون میرہ کے مقام پر بیوی نے اپنے خاوند کو گولیاں مار کر موت کے منہ اتار دیا نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ ،پولیس چوکی بلدیہ نے مقتولہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ،علاقہ کی فضاء سوگوار تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی گاؤں سون میرہ کے مقام پر مسمی ن نے پستول کے فائر کرکے اپنے خاوند سہیل نامی نوجوان کو موت کے منہ اتار دیا پوسٹ مارٹم کرکے نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی پولیس چوکی بلدیہ کے آفیسر ارسلان احمد قاضی نے ہمراہ نفری موقع پر پہنچ کر مقتولہ کو گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل برآمد کرلیا جس کے بعد مقتولہ کو تھانہ منتقل کردیا گیا اور تحقیق وتفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے معلوم رہے سہیل خان محکمہ فوج کا حاضر سروس جوان تھا پرل ویو کے باخبر ذرائع کے مطابق نوجوان کی یونٹ بیرون ممالک بھی جارہی تھی جس میں ان کا بھی نمبر تھا نوجوان سہیل کے بارہ میں بتایا جاتا ہے کہ ان کی دوبچیاں بھی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقا ت کے بعد ہی واضع ہو گا کہ حادثہ کیونکر پیش آیا پولیس مختلف زاویوں سے تحقیق کی جا رہی ہے

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018