گولی لگنے سے جاں بحق

راولاکوٹ (پرل نیوز )میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے ملازم محمد اشتیاق خان کلر متیالمیرہ کا بیٹاطائب اشتیاق گزشتہ رات ایک شادی میں ہونے والی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ،ہوائی فائرنگ کرنے والے سہیل فرید کو پولیس نے اپنی ہراست میں لے لیا جاں بحق ہونے والے طائب اشتیاق کو منگل کے روز آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے ایڈمنسٹرٹیر سردار عاطف نسیم ،سردار عمر فاروق ،سردار عمران خان، سردار ندیم اشرف،سردار محمد رشید خان، سردار محمد رحیم خان، سردار وقار اکرم نے محمد اشتیاق خان کے بیٹے کی حادثاتی موت پر گہرئے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور جملہ لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018