جیپ کا المناک حادثہ ۔

فارورڈ کہوٹہ (نویدنیازی سے) جیپ کا المناک حادثہ ۔ایک ہی خاندان کی سات خواتین اور ڈرائیور جان بحق ۔3شدیدزخمیوں کو راولاکوٹ ریفر کر دیا گیا۔ بدقسمت جیپ چھانجل سے کہوٹہ شہرآرہی تھی کہ زینب گیسٹ ہاؤ س کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہیپاک فوج کے جوان اور ضلعی انتظامیہ ڈی سی چوہدری کاشف حسین ایس پی حویلی حادثہ پر موقع پر پہنچ گئے ۔مرنے والے 8 افراد کا تعلق کہوٹہ شہر کے ایک ہی خاندان سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر کے قریب ایک جیپ نمبر QA702جو چھانجل سے کہوٹہ آرہی تھی ۔ زینب گیسٹ ہاؤس کے قریب خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔جس سے موقع پر آٹھ افراد جان بحق ہو گئے ۔تین زخمی ۔زخمیوں کو ایم ایس ٹی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں اُن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔جان بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں ۔جو ایک شادی کی تقریب سے واپس آرہی تھیں ۔جان بحق ہونے والے افراد میں ڈرائیور محمد آصف ولد دریا محمد ،ثمینہ کوثر زوجہ محمد حسین ،مسماۃ تنویر زوجہ محمد رفیق ،تعظیم بیگم زوجہ محمد مقصود ،قریشہ بیگم زوجہ بشیر کٹاریہ ،فضل جان زوجہ محمد یونس گارڈ ،نسرین زوجہ طالب حسین اور سلیمہ شامل ہیں ۔حادثے کی خبر سنتے ہیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔حادثہ کی خبر پاک آرمی کے جوان جائے حادثہ پر فوری پہنچ گئے ۔اور امدادی کاروائیوں اور زخمیوں کو اُٹھانے میں مدد کی ۔ڈپٹی کمشنر حویلی چوہدری کاشف حسین ،ایس پی حویلی ارشد نقوی ،ڈی ایس پی سردار نسیم خان ،اسسٹنٹ کمشنرتصور حسین کاظمی ،تحصیلدار حویلی قمر حسین کاظمی انسپکٹر محمد یونس خان اے ایس آئی ماجد عباسی اور دیگر انتظامیہ کے ملازمین بروقت موقع پر پہنچ گئے ۔ڈپٹی کمشنر حویلی زخمیوں اور نعشوں کو اُٹھوانے کے لیے خود موقع پر پہنچ گئے ۔لاشوں او رزخمیوں کو اُٹھانے میں مدد کرتے رہے ۔عوام علاقہ نے پاک فوج اور انتظامیہ کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا اور نعشوں کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا ۔اس موقع پر انجمن تاجران اور شہری سول سوسائٹی اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ موقع پر پہنچ گئے ۔اور امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔حادثے کی خبر سنتے ہی پورا شہر بند ہو گیا اور لو گ جائے حادثہ پر پہنچ گے ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018