راولاکوٹ، نوجوان کرنٹ لگنے سے، باغ 5 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

راولاکوٹ (پرل نیوز) یونین کونسل علی سوجل کا رہائشی عدنان ولد اشرف راولپنڈی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،آبائی گاؤں میں سپردخاک تفصیلات کے مطابق یونین کونسل علی سوجل وارڈ ناول کا رہائشی عمران راولپنڈی ہوٹل میں الیکٹریشن تھا کرنٹ لگنے سے جاں کی بازی ہار گیا ذرائع کے مطابق نوجوان کے پاس سیفٹی کا سامان نہیں تھا ہوٹل انتظامیہ نے ذمہ داری قبول کر لی ہے عمران کا جنازہ آبائی گاؤں علی سوجل میں ادا کر کے سپردخاک کر دیا گیا ۔ باغ (پرل نیوز) گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق جبکہ چار مکانات سامان ،نقدی زیورات سمیت جل کر خاکستر ہو گئے لاکھوں روپے کی مالیت کا نقصان تفصیلات کے مطابق باغ کے نواحی علاقے میں چھتر نمبر2 میں مہاجر کیمپ میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ایک بچہ فرحان ولد فاروق عمر چار سال ہلاک اور چار مکانات جن میں چوہدری انور،چوہدری مشتاق ،چوہدری رفیق،چوہدری نصیرکے مکان جل کر خاکستر آگ نے پوری مہاجربستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث پوری آبادی کو اپنی پلیٹ میں لے لیا آگ کے شعلے اتنے خطرناک تھے کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے چار گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا تمام سامان جل گیا اس آگ کی اطلاع ملتے ہی،وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان، باغ انتظامیہ ڈپٹی کمشنر سردار وحید،پولیس،بلدیہ باغ کی ٹیم فائر برگیڈ کی گاڑی بھی پہنچی آگ کو عوام علاقہ اور بلدیہ کی فائربرگیڈ کی گاڑی نے بڑی مشکل سے کنٹرول کیا آگ کو دیکھ کر مالک مکان اور بچے کے ورثہ نے چیخ وپکار شروع کر دی ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018