پلندری سے راولپنڈی جانے والی ھائی ایس وین حادثے کا شکار

پلندری،راولاکوٹ (پرل نیوز) پلندری سے راولپنڈی جانے والی ھائی ایس وین آزاد پتن کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاکری جس کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے ہیں چار شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کردیا دگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سدھنوتی امجد اقبال ،ایس پی سدھنوتی راجا عبدالقدوس انتظامیہ اور ریسکیو 1122کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پلندری لایا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پلندری چوہدری مظہر اقبال ،تحصیلدار پلندری سید یاسر گیلانی ڈی ایس پی غالب حسین پی ڈی ایس پی راجہ گلراز اختر ایچ ، ایس ایچ او تھانہ پلندری سردار ماجد اقبال،ٹریفک انسپکٹرچوہدری محمد اسحاق ، ریسکیو آفیسر 1122 ایاز بزمی اور دیگر عملہ موقع پر پہنچے اور حادثہ میں فوت ہونے والوں اور زخمیوں کو پلندری ہسپتال لا یا گیاپلندری ہسپتال میں حادثہ کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ڈاکٹرز اور عملہ الرٹ کر دیا گیا ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر سیاب افضل کیانی نے ہسپتال میں تما م حالات کو کنٹرول میں رکھا ڈی ایچ او سدہنوتی ڈاکٹر سردرا آفتاب حسین نے پورے ضلع سے ایمبولنس کو پلندری طلب کر لیا جہاں سے لاشوں کو باآسانی آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا پورا شہر بند ہو گیا شہری اور سول سوسائٹی ہسپتال پہنچ گئے اس موقع پر صحافیوں ، تاجروں ،شہریوں نے انسانی ہمدرددی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون کے عطیات بھی دیئے اور لاکھوں روپے چند کر کے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی حوصلہ افزائی کی، ضلعی انتظامی پولیس نفری کے ہمراہ پلندری ہسپتال میں انتظامات کے نگرانی کرتے رہے انتظامیہ نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام تر صور ت حال میں بطریق احسن اپنی اپنی خدمات سرانجام دی ۔ حادثے کی اطلاع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال پلندری سیاب افضل کیانی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر آفتاب احمد نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کو ایمرجنسی سنٹر میں حاضر کیا اور زخمیوں کی اپنی نگرانی میں طبی امداد کروائی اور تمام زخمیوں کو مفت ادویات مہیا کی گئی حادثے کی اطلاع پر ہزاروں شہری ہسپتال پہنچ گئے جبکہ سینکڑوں افراد جائے حادثے پر پہنچے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122ڈسٹرکٹ ہسپتال پلندری اور پرائیویٹ گاڑیوں میں پلندری لایا گیا درجنوں نوجوانوں نے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات دئیے تفصیلات کے مطابق بدقسمتی گاڑی کے حادثہ کا نتیجہ میں چھ افراد جاں بحق اور نصف درجن سے زائد زخمی ، شدید زخمیوں کوفوری طور پر راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جاں بحق ہونے والے چھ افرادمیں سے 03افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ باقی تین افراد پلندری ہسپتال میں دم توڑ گئے اس طرح فوت ہونے والے افراد حیات ولد علی محمد سکنہ سلیر پنیالی ، نائلہ زوجہ توصیف ، شتیف ولد محمد شریف ، رحیمہ زوجہ طاہر اکبر سکنہ پلندری بڈھا درمن ، ضحی دختر طاہر اکبر سکنہ بڈھا درمن پلندری جبکہ روشن دین ولد برکت علی کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ساجد اکرم ولد محمد اکرم ، محمود ولد اکرم ، اشفاق ولد علی شیر ، عبدالصمد طاہر ولد طاہر اکبر،ذاکر حسین ولد گلاب خان زینب دختر توصیف ، بلال صادق ولد محمد صادق ، فہیم ولد عبدالکریم فیصل وحید ولد وحید اکبر ، محمد عارف ولد صلاح محمد ، شبیر ولد نذیر محمد زخمی ہو گئے ہیں۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر سردار سلیم محمود خان ،سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ، سردار خلیل الرحمن ایڈووکیٹ ،سردار غضنفر ضاوید انجمن تاجران کے سابق صدر سردار ارشاد احمد طاہر ، خان ہاشم خان ، سردار مہظر آفتاب ، سردار عامر ،سردار راشد لطیف ،آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نشرو اشاعت عبدالحمید خان کے علاوہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے خون کے عطیات اور چندہ دینے کی اپیل کی جس پر عوام علاقہ نے دل کھول کر حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018