کرنٹ لگنے سے جاں بحق

راولاکوٹ(پرل نیوز) راولاکوٹ محکمہ برقیات کی غفلت اور لاپروائی کا نتیجہ سنگولہ چھمب کا نوجوان جان کی بازی ہار گیا عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بارش اور ہوا کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹ کر زمین پر پڑی ہوئی تھیں نوجوان کو گزرتے ہوئے اپنی لپیٹ میں لے لیا بجلی کے کرنٹ نے نوجوان کو اپنی طرف کھینچ لیا جس کے باعث نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا علاقہ کے نوجوانوں نے ٹرانسفارفر بند کرنے کی کوشش کی مگر اس سے قبل زائد نامی نوجوان جان کی بازی ہار چکا تھا نوجوان کی موت پر ہر آنکھ اشکبار اور علاقہ میں قہرام مچ گیا اور علاقہ میں محکمہ کی بے حسی پر ماتم کیا جارہا ہے علاقہ کے عوام کا کہنا ہے کے پوری یونین کونسل میں لوکل لائن مین نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز بلی کی بندش اور تاروں کے ٹوٹنے پر گاؤں کے نو جوان اپنی مدد آپ کے تحت تاریں جوڑ کر بجلی استعمال کر رہے ہیں لائنیں خستہ حال ہیں کھمبے لڑھک رہے ہیں ایک کھمبے سے دوسرے کھمبے تک کا فاصلہ بہت زیادہ رکھا گیا ہے تاریں زمیں پر چھو رہی ہیں اور درختوں سے ٹکرا رہی ہیں بارہا محکمہ کی توجہ اس جانب مبذول کروانے کے باوجود محکمہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی عوام علاقہ سراپا احتجاج ہیں نوجوان کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018